شریف اور زرداری خاندان پیسے واپس کریں یا جیل کا ٹیں،تیسرا کوئی حل نہیں وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ 10 سالوں کے دوران 60 ارب ڈالر کا قرضہ لیا گیا اور یہ سارا پیسہ حکمرانوں کی جیبوں میں گیا، جب ان کے خلاف کارروائی کی جائے تو یہ جمہوریت کے پیچھے چھپ جاتے ہیں تاہم عوام کا لوٹا گیا پیسہ ہر صورت واپس لایا جائے گا، شریف اور زرداری خاندان نے 5ارب ڈالرمنی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجے ، وہ یہ پیسے واپس کریں یا جیل کاٹیں، تیسرا آپشن کوئی نہیں ، نیب قانون کے تحت پلی بارگین کی سہولت موجود ہے ، انہیں اس سے استفادہ کرنا چاہئے ،حمزہ شہباز خواتین اور بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں،نیب طاقت استعمال کرنا چاہے توکوئی نہیں روک سکتا،آصف علی زرداری دھمکی اتنی دیں جتنی برداشت کرسکیں ،پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ لوگ قانون کی بات کرتے ہیں، لیکن خودا حترام نہیں کرتے ،فواد چودھری کے مطابق 2008 سے 2018 تک 60 ارب ڈالر کا قرضہ لیا گیا، نیب الزام کے مطابق حمزہ شہبازنے 2 افراد کے ذریعے منی لانڈرنگ کی، دونوں افراد نے کہا ہے کہ حمزہ شہبازکے کہنے پر 85 ارب بیرون ملک بھیجے ،ن لیگ کہتی ہے کہ ان الزامات پر حمزہ شہباز کو گرفتارنہیں کرسکتے ، زرداری پرپانچ بلین بیرون ملک بھجوانے کا الزام ہے ، پہلے دھمکی دیتے ہیں پھردوڈھائی سال دبئی چلے جاتے ہیں ،انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کا فتوی ٰدیکھا ہے کہ ہتھکڑی لگانا بھی غیرشرعی ہے ، عجیب سی بات ہے جب کرپٹ پر ہاتھ ڈالتے ہیں