حکمران کا غیر قانونی محل ریگولرائز،غریب کی جھونپڑی مسمار،شہباز
مسلم لیگ ن کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے حد یث نبویؐ کے حوالے سے متعلق ٹویٹ پر اپنے جوابی ٹویٹ میں کہا آپ سے بالکل متفق ہوں۔ بدقسمتی سے حکمران کا غیر قانونی تعمیر شدہ محل ریگولرائز ہوگیا جبکہ غریبوں کی جھونپڑیاں گرائی جارہی ہیں۔ اللہ ہمیں قول و فعل کے تضاد سے بچائے اور سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔