ملک میں بجلی کی کوئی قلت نہیں، عمر ایوب
توانائی کے وزیر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی کوئی قلت نہیں۔
انہوں نے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ملک میں بجلی کی مجموعی طلب چودہ ہزار آٹھ سو چالیس میگاواٹ جبکہ رسد سترہ ہزار ایک سو میگاواٹ ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جن علاقوں میں بجلی چوری اوردیگر وجوہات کی بنا پر لاسز ہیں وہاں پر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔