ایک ارب 8 کروڑ راشن کی مد میں جاری کیے ہیں، سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ گورنمنٹ کی جانب سے ایک ارب 8 کروڑ روپے راشن کی مد میں جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ راشن کی مد میں 6 ہزار روپے فی خاندان سندھ حکومت جاری کرچکی ہے جبکہ راشن کی تقسیم کے لیے کمیٹی میں نامور فلاحی تنظیموں کے نمائندے شامل ہیں۔ انہوں نے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے کیسز کی تعداد ملک اور دنیا میں تیزی سے بڑھ رہی ہے جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے سے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ غیر ضروری طور پر گھر سے نہ نکلیں اس وقت دنیا بھر میں تمام ملکوں کوماسک کی کمی سامنا ہے۔