برطانیہ کی 99 سالہ خاتون نے کرونا کو شکست دے دی

اگرچہ کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد فوت ہونے والوں کی اکثریت بیمار اور عمر رسیدہ افراد ہیں مگر برطانیہ کی ایک 99 سالہ خاتون نے اس بیماری کو شکست دے دی ہے۔ زرائع کے مطابق 99 سالہ برطانوی خاتون اسپتال میں تین ہفتوں سے زیادہ عرصہ گذارنے کے بعد کرونا وائرس سے صحت یاب ہو گئی ہے جس کے بعد اسے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ برطانیہ میں وہ پہلی عمر رسیدہ مریضہ ہیں جو کرونا کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہوئی ہیں۔
برطانوی اخبارات نے برطانوی خاتون کیری پولک کی ایک تصویر شائع کی ہے خاتون نے "کوویڈ 19" وبا کا شکار ہونے کے بعد ڈاکٹروں کی طرف سے چوبیس گھنٹے اپنی دیکھ بحال پر ڈکٹروں اور طبی عملے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹروں کی محنت اور توجہ سے ایک بار پھر تندرست ہو گئی ہوں۔ میں علاج میں مصروف طبی عملے کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہویں۔
پولک چند ہفتے قبل کرونا وائرس سے متاثر ہوئی تھیں۔ انہیں گذشتہ ماہ کے اوائل میں انگلینڈ کے ہیمپشائر کے کوئین الیگزینڈرا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ آغاز میں وہ کھانسی اور بخار سے بے ہوش ہو جاتیں۔ ڈاکٹروں نے اس کا طبی معائنہ کیا تو پتا چلا کہ وہ کرونا کا شکار ہو چکی ہیں۔