پاکستان کے عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنا وزیراعظم کی پہلی ترجیح ہے ، فردوس عاشق

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنا اور ان کیلئے ریلیف کی فراہمی وزیراعظم کی پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولیات کی راہ میں حائل کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی، صوبوں کے ساتھ تعاون و ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے مستحق افراد کے گھر گھر پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کا مرحلہ وار پہیہ چلانے کیلئے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی سفارشات بھی کابینہ کے سامنے رکھی جائیں گی، ریلیف کاوشوں کیلئے ٹائیگر فورس اور مخیر حضرات کے موثر کردار پر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔