شہبازشریف کا برطانوی وزیراعظم کیلئے نیک تمنائوں کا پیغام

مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف کی جانب سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے لیے نیک تمنائوں کا پیغام دیا گیا ۔قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں بورس جانسن کی کورونا وائرس کے سبب طبیعت کی ناسازی پر نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بورس جانسن کا آئی سی یو میں منتقل ہونا تشویشناک خبر ہے۔شہبازشریف نے کہا ہے کہ بورس جانسن کے لیے جلد صحت یابی اور نیک تمنائوں کا پیغام دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ بورس جانسن جلد صحتیاب ہو کر اپنی قومی ذمہ داریوں کو پھر سنبھالیں گے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس سے متاثر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے جس کی تصدیق سرکاری حکام نے کی تھی۔حکام کے مطابق بورس جانسن کو کورونا وائرس کی علامات بگڑنے پر میڈیکل ٹیم کی ہدایت پر آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کاعلاج جاری ہے۔