خود احتسابی کا ڈرامہ کرکے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ( ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خود احتسابی کا ڈرامہ کرکے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے حکومتی ترجمان کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ خود احتسابی کے ڈرامے سے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا، خود احتسابی عمران صاحب کو اپنے اور بزدار صاحب سے شروع کرنا ہوگی، بطور وزیراعظم، کابینہ چیئرمین اور چیئرمین ای سی سی تمام فیصلوں کی منظوری عمران صاحب نے دی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب رپورٹ میں درج تمام فیصلے وزیراعلی پنجاب نے کیے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ خود احتسابی تب ہوگی جب نیب عمران خان اور عثمان بزدار صاحب کو گرفتار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزرا کو ایک عہدہ سے ہٹا کر دوسرے عہدے پر بٹھا دینے سے خود احتسابی نہیں ہوتی۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ لیکڈ رپورٹ کو خود رپورٹ پبلک کرنے کا ڈرامہ کرنے سے خود احتسابی نہیں ہوتی۔