روس میں فائرنگ کا واقعہ، پانچ افراد ہلاک

وسطی روس میں ایک شخص نے پانچ افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق رات کے وقت اس کی کھڑکی کے نیچے یہ لوگ اونچی آواز میں بات چیت کررہے تھے جس پر ان کے ساتھ اس شخص کی بحث و تکرار ہوگئی جس کے بعد اس نے ان پر گولیاں چلا دی۔ ہلاک ہونے والوںمیں 4 نوجوان اور ایک خاتون شامل ہیں۔ تحقیقات کرنے والوں نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے اپارٹمنٹ سے ہتھیار برآمد کرلیا گیا جس سے اس نے فائرنگ کی تھی