پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رحجان

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز تیزی کا رحجان رہا ، انڈیکس 30 ہزار 800 کی سطح عبور کرگیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ انڈیکس295 پوائنٹس کے اضافے سے 30,874 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور30,579.15 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت1,561,896,769 پاکستانی روپے رہی۔گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی جس کے سبب انڈیکس میں مجموعی طور پر1042 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔