ٹیسٹ کی سہولت بڑھا دی، کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ وزیر صحت پنجاب
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کی سہولت بڑھا دی ہے جس کی وجہ سے آئندہ دو ہفتوں میں پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم روزانہ 3 ہزار ٹیسٹ کر رہے ہیں، کورونا سے بچنے کیلئے ماسک ضرور پہنیں، 60 سال سے زائد عمر کے افراد زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا پنجاب میں سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں بیڈز مختص کر دیئے، حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں ، لاک ڈائون سے فائدہ ہوا