یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 50 ارب مختص کیے گئے،وزارت خزانہ نے 10ارب روپے جاری کر دیئے گئے

حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے لیے 10 ارب روپے جاری کردیئے گئے ۔ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز عمر لودھی کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 50 ارب مختص کیے گئے ہیں جبکہ 50 ارب روپے میں سے 10 ارب روپے وزارت خزانہ نے جاری کر دیئے ۔ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز عمر لودھی کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر صارفین کی تعداد میں کئی سو گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ رواں ماہ کے پہلے چار روز یوٹیلیٹی اسٹورز پر 2 ارب 30 کروڑ کی ریکارڈ سیل ہوئی ہے۔عمر لودھی کے مطابق کوشش ہے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا خوردونوش کی فراہمی مسلسل رہے ۔عمرلودھی کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 67 روپے فی کلو فروحت کی جا رہی ہے ۔