پی آئی اے کی خصوصی پرواز مسافروں کو لے کر مانچسٹر روانہ
پی آئی اے کی خصوصی پرواز 403 مسافروں کو لے کر اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے روانہ ہوگئی، ڈاکٹروں کی ٹیم نے روانگی سے قبل تمام مسافروں اور عملے کی اسکریننگ بھی کی۔پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 701 اسلام آباد ایئرپورٹ سے 403 مسافروں کو لے کر مانچسٹر کیلئے روانہ ہوگئی ڈاکٹرز کی ٹیم نے روانگی سے قبل تمام مسافروں اور عملے کی اسکریننگ کی۔اڑان بھرنے سے قبل جہاز سمیت مسافروں کے سامان پر بھی جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔پی آئی اے کے کپتان فرسٹ آفیسر اور کریو کو حفاظتی کٹس ماسک اور گلوز بھی فراہم کئے گئے۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے کہا کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کے لیے مسافر اور کریو کی صحت اور زندگیاں اولین ترجیح ہے۔