لیبیا میں ہسپتال پر حملہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے ہسپتال پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ لیبیا میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر اور ہیومینیٹیرین کوارڈینیٹر یعقوب الہیلو نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ طرابلس کے الخضرہ جنرل ہسپتال میں ہونے والی بھاری شیلنگ کی خبریں ان کے لیے حیرانگی کا باعث ہیں جس سے ایک ہیلتھ ورکر جاں بحق اور ہسپتال کو شدید نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی بردای کی جانب سے تنازعات کے خاتمے کی بار بار اپیل کی گئی جو کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں رکاوٹ ہے جسے ختم کر کے ہی اس وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے لہذا یہ اس وقت ناقابل قبول ہے جب اس وبا کے خلاف ہیلتھ ورکرز اور علاج کی سہولیات بہت اہم ہیں۔