ملک بھر میں شب برآت بدھ کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

پاکستان بھر میں شب برآت بدھ کو مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائیگی تاہم مساجد میں اس مبارک رات کی عبادات کو ممنوع قرار دیدیا گیا ہے اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کی وبا سے بچنے کیلئے شب برآت کی عبادات اپنے گھروں میں کریں اور اللہ تعالی سے خصوصی دعا کریں کہ وہ امت مسلمہ کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھیں اور جو لوگ اس وبا سے فوت ہوگئے ہیں یا اس سے متاثر ہیں ان کیلئے خصوصی دعا کی جائیگی۔