ملک بھر میں لاک ڈائون ،جانوروں کا چارہ بھی مہنگا

ملک بھر میں لاک ڈائون کی وجہ سے جانوروں کا چارہ بھی مہنگا ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے جانوروں کے چارے کے حصول کیلئے لوگوں کو مختلف دیہی علاقوں کا رخ کرنا پڑرہا ہے جبکہ چوکر، کھل، کرا وغیرہ بھی نایاب ہونے سے مہنگے داموں فروخت ہورہے ہیں جانور پالنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت انسانوں کیساتھ ساتھ چارے کی دکانیں کھولنے کی اجازت دیں تاکہ جانوروں کو چارہ بآسانی دستیاب ہوسکے۔