حکومت کی بین الاضلاعی اور مقامی سطح پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا جائزہ لینے کی ہدایات جاری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کے امکان کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے بین الاضلاعی اور مقامی سطح پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا جائزہ لینے کی ہدایات جاری کردی ہیں ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں تمام سیکرٹری آر ٹی ایز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام لوگوں تک پہنچانے کیلئے کرایوں کا از سر نو جائزہ لیں اور تمام لاری اڈوں، ویگن اسٹینڈز پر کرایوں کی لفٹس لگانے کیساتھ ساتھ اندرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ، چنگ چی رکشاں وغیرہ کے کرایوں کو بھی کم کرائیں تاکہ عوام کو اس کا خاطر خواہ فائدہ پہنچ سکے۔