بجلی،گیس کے بلوں کی تاریخ کے بعد عائد جرمانے لوگوں سے وصول کئے جانے لگے۔

بجلی اور گیس کی بلوں کی تاریخ کے بعد عائد ہونیوالے جرمانے لوگوں سے وصول کئے جانے لگے ، حکومت کی جانب سے بجلی اور گیس کے بلوں میں عائد جرمانوں کو موخر کرکے آسان اقساط پر بجلی کے بل ادا کرنے کی ہدایت کی گئی تھی مگر تاریخ گزرنے کے بعد جمع کرانے کیلئے جانیوالے لوگوں سے باقاعدہ جرمانہ وصول کیا جارہا ، اس سلسلہ میں بل وصول کرنیوالے اداروں نے کہا کہ حکومت نے مقررہ تاریخ پر بل جمع نہ کرانے والوں کے جرمانے معاف کرنے کا اعلان ضرور کیا ہے مگر اس کا تحریری نوٹیفکیشن ہمیں وصول نہیں ہوا یہ صرف اخبارات کو ٹی وی خبروں تک محدود ہے جب ہمیں باقاعدہ طور پر تحریری نوٹیفکیشن ملے گا اس کے بعد ہم بغیر جرمانے کے بل وصول کرینگے دوسری طرف محکمہ گیس نے گیس کے بل تین ماہ کے دوران آسان اقساط میں وصول کرنے کا اعلان کیا ہے مگر نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔