وزیراعظم کا ترک صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، کورونا سے لڑنے کیلئے تعاون بڑھانے پراتفاق

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نےترک صدر طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔اس موقع پر وزیراعظم نے کورونا کے باعث ترکی میں ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا۔ عمران خان نے ترک حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے لڑتے ہوئے ترک عوام کے جانی نقصان پر رنجیدہ ہوں ۔علاوہ ازیں عمران خان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے ترکی کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا ،تاہم دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔