سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان اور مہمند میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں، 7دہشتگرد ہلاک

سیکورٹی فورسز نے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران شمالی وزیرستان اور مہمند میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے بارے میں مصدقہ خفیہ اطلاعات ملنے پر دو الگ الگ کارروائیاں کیں۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران سات دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ان سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔