سپیکرقومی اسمبلی کا کرونا وائرس سے مختلف ممالک میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ کا اظہار

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کرونا وائرس کی وبا سے مختلف ممالک میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کرونا وائرس کی وبا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیلئے چین سعودی عرب ترکی متحدہ عرب امارات برطانیہ امریکہ اٹلی ایران اور اسپین کی قومی پارلیمنٹ کے سپیکروں سمیت عالمی رہنمائوں کے نام خطوط لکھے۔ انہوں نے چینی قومی پیپلز کانگریس کے چیئرمین کے نام اپنے خط میں کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کا وائرس کے پھیلائو کو روکنا بے شک پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کے نام خط میں سپیکر نے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔