حکومت صوبے میں کوروناوائرس کے پھیلاؤکو روکنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل استعمال کررہی ہے،محمود خان
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل استعمال کررہی ہے۔ منگل کے تیسرے پہر مردان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کوروناوائرس سے متاثرہ خاندانوں میں مساوی رقم تقسیم کی جائے گی۔ محمود خان نے کہا کہ حکومت نے ایک ارب تیس کروڑ روپے کی مالیت سے طبی عملے کیلئے ضروری حفاظتی آلات خریدے ہیں۔