انڈونیشیا اور مشرقی تیمور میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 90 ہو گئی, متعدد لاپتا
جکارتہ : انڈونیشیا اور مشرقی تیمور میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 90 ہو گئی۔لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہزاروں لوگ گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے۔انڈونیشیا میں آفات سے نمٹنے والے قومی ادارے کے مطابق ان ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کئی لوگ ابھی مٹی کے تودوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ سینکڑوں جزائر پر مشتمل انڈونیشیا میں ہر سال بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہزاروں لوگ متاثر ہوتے ہیں۔