گرمیوں کی سوغات اورغذائیت سے بھرپور پھل ’تربوز ‘
گرمیوں میں ماہِ رمضان کا بھی اپنا مزہ ہے ، گرمی کی شدت ہو یا کام کی زیادتی اہل ایمان اپنے رب کو راضی رکھنے کے لیے روزہ رکھتے ہیں اور ان کا پروردگار انہیں اس کے صلے میں بے تحاشہ انعامات سے نوازتا ہے ۔ ماہ رمضان کی آمد آمد ہے اور گرمی کے موسم میں تربوز وہ پھل ہے جو آج کل ہر ٹھیلے کی زینت بنا ہوا ہے تربوز ایک مکمل پھل ہے اور اس کی تاثیر ٹھنڈی ہےجو پیاس کی شدت کو ختم کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ افطار کے وقت مرغن اور چکنائی سے بھر پور غذا کے بجائے صحت بخش اور فرحت پخش غذا کا استعمال کیجیے اور ساتھ ہی زرا سی احتیا ط اور خیال ۔پھر دیکھیے آپ کا رمضان کتنا اچھا گزر تا ہے ۔ اس لیے ماہِ رمضان میں سحر و افطار میں اس کا استعمال نہایت فرحت بخش اور تقویت بخش ہے ۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ تربوز کے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟ اگر نہیں تو ہم بتا تے ہیں۔