بغیر دواؤں کے ذہنی تناؤ کا آسان علاج
دنیا بھر میں جہاں مختلف ذہنی امراض میں بے تحاشہ اضافہ ہوتا جارہا ہے وہیں ان کے علاج بھی سامنے آتے جارہے ہیں، ان میں سے کچھ پرانے طریقہ کار ہیں جنہیں دوبارہ اپنایا جارہا ہے جبکہ کچھ نئے طریقہ کار بھی ہیں۔ ایسا ہی ایک طریقہ علاج ٹیپنگ تھراپی بھی ہے یعنی انگلیوں سے تھپتھپا کر علاج کرنا۔ اس تھراپی میں جسم کے بعض حصوں پر انگلیوں سے ٹیپ کیا جاتا ہے جس سے ذہنی امراض خصوصاً ڈپریشن، اسٹریس، بے چینی اور اینگزائٹی وغیرہ میں کمی آتی ہے۔ سنہ 1979 میں اس تھراپی کو عالمی ادارہ صحت نے بطور علاج تسلیم کیا اور اب یہ تھراپی دنیا بھر میں بے حد مقبول ہورہی ہے۔