وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر پیوٹن کو دورۂ پاکستان کی دعوت
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے دوطرفہ تعلقات میں مستحکم نمو پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کے امور پر پاکستان کے نقطہ نظراور مغربی ایشیا ، مشرق وسطیٰ سمیت خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔