آرمی چیف سے روسی وزیرخارجہ کی ملاقات، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال
آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ملاقات کی اور خطےکی سلامتی بالخصوص افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کا وشوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔