جہانگیر ترین کے شکوے پر شہزاد اکبر نے جواب دے دیا
وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ اور احتساب مرزا شہزاد اکبر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کے شکوے کا جواب دے دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر داخلہ نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ احتساب اور قانون کی بالادستی کا نعرہ لگا کر دوسروں کو پکڑیں اور اپنوں کو چھوڑ دیں، آپ کانعرہ احتساب کا ہےتو پھر یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ صرف دوسروں کا احتساب کریں۔