پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
سینچورین: جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر پاکستان نے 320 رنز بنائے اور ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 292 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو 112 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، امام الحق 112 کے مجموعے پر 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔