فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کر دی

فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کر دی۔ معطلی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات میں بیرونی مداخلت اور ہیڈکوارٹرز پر قبضے کے باعث ہوئی۔معطلی کا فیصلہ لاہور میں فیڈرشن کے ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ نہ چھوڑنے کی وارننگ پر عمل درآمد نہ کرنے پر کیا گیا۔ فیفا قوانین کے مطابق کسی ملک کی حکومت یا کوئی گروپ فیفا سے الحاق شدہ فیڈریشن میں مداخلت نہیں کر سکتا۔فیفا نے پاکستان میں دو گروپوں کی آپس میں لڑائی کی وجہ سے فیڈریشن کے عہدیداروں کو معطل کر کے چارج اپنے قوانین کے مطابق نارملائزیشن کمیٹی کے حوالہ کیا تھا اور اسے فیڈریشن کے انتخابات کرانے کی ذمہ داری دی تھی لیکن ایک گروپ کی جانب سے فیفا ہاؤس نہ چھوڑنے کی وجہ سے پاکستان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔پاکستان اب انٹر نیشنل مقابلوں میں شرکت نہیں کر سکے گا۔