وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ،وزرات داخلہ اہم ہدایات جاری
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ملکی امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری، وزیرِ قانون فروغ نسیم شریک ہوئے متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال بالخصوص رمضان المبارک میں امن برقرار رکھنے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا وزرات داخلہ کو اس ضمن اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔