بھارت میں مسلم دشمنی عروج پر، ہندو انتہاپسند نے مسجد کی چھت پر چڑھ کر ہندوتوا کا پرچم لہرا دیا

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں اور دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں کی بے حرمتی میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔بھارتی ریاست راجستھان میں 4 اپریل کو ہندو بلوائیوں کی بڑی تعداد نے ضلع کرولی میں مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا، گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور گھروں کو نذر آتش کر دیا۔ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ضلع کرولی میں کیے گئے حملے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ایسی ہی ایک ویڈیو میں ہندو انتہا پسندوں کو مسجد کی بے حرمتی کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔