مانسہرہ ہیلی کاپٹرحادثے کا ریسکیو آپریشن مکمل کرلیاگیا
آئی ایس پی آرکے مطابق مانسہرہ میں گزشتہ روزحادثے کا شکارہونے والے آرمی ہیلی کاپٹرکا ریسکیو آپریشن مکمل کرلیاگیاہے، آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق حادثے میں شہید ہونے والے تمام بارہ شہداء کے جسد خاکی کو نکال لیا گیا ہے۔جن میں پائلٹ میجرمزمل،میجرہمایوں،ڈاکٹرشہزاد، میجرڈاکٹرعاطف،میجرڈاکٹرعثمان، نائیک عامرسعید،نائیک اوٹی مقبول،سپاہی رحمت اللہ ،سپاہی وقار ،حوالدارعباسی اور نرسنگ اسسٹنٹ امان اللہ شامل ہیں ۔عسکری ذرائع کے مطابق ادثےکی وجہ موسم کی خرابی ہوسکتی ہے۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیموں جائے حادثہ پر روانہ ہوئیں۔تاہم دشوار گزار راستوں کے باعث امدادی کارروائیوں کا آغاز تاخیر سے ہوا۔جبکہ اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعے کے صبح تک تمام ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔شہدا کے جس خاکی کو نکال کر ایمبولینسز کے ذریعے سی ایم ایچ ایبٹ آباد منتقل کیا گیا ۔ فوجی ہیلی کاپٹرگلگت میں زخمی فوجی کےعلاج کے لئے راولپنڈی سے گلگت جارہاتھا۔ افسوس ناک واقعے پر صدر مملکت ،وزیراعظم نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔وزیرداخلہ سمیت مختلف سیاسی رہنماوں نے بھی واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔جبکہ قومی اسمبلی میں شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی