اسلام آباد میں نئی ایم کیوایم بنانے کی تیاری کی جارہی ہے: الطاف حسین
کراچی لال قلعہ گراؤنڈ میں الطاف حسین نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے بیشتر ارکان بیرون ملک مقیم ہوچکے ہیں،لوگ مجھے چھوڑکرجارہے ہیں تو میں کیا کروں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو لاپتا کیا جارہا ہے اور کوئی ہماری نہیں سنتا، اس موقع پر الطاف حسین دھاڑیں مار کر روتے رہے،الطاف حسین نے افواج پاکستان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فوج ، رینجرز اور پولیس ہماری ہے ، ہم انھیں قدر کی نگاہ سے دیکھتےہیں،انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ مائنس الطاف حسین کی باتیں ہورہی ہیں ، میں راستے سے تو ہٹ سکتا ہوں لیکن اپنے ضمیر کا سودا نہیں کرسکتا۔اس موقع پر الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، کور کمانڈر کراچی نوید مختار اور ڈی جی رینجرز سے لاپتہ کارکنان کی بازیابی کی درخواست بھی کی۔