بھارت میں جنونی ہندوؤں نے مسلمانوں سے گائے اور بیل چھیننے شروع کر دیے ہیں. امریکی اخبار
مودی حکومت وہ تمام اقدامات کر رہی ہے جن سے مسلمانوں کو احساس دلایا جا سکے کہ وہ ہندوستان میں اجنبی ہیں، بھارت میں سر عام گائے اور بیل زبح کرنے پرپابندی تو ہمیشہ سے تھی لیکن اب کولکتہ میں جنونی ہندوؤں نے قانونی طور پر اجازت لے کر زبح کرنے کیلیے لا جائے جانیوالی گائیں اور بیل مسلمانوں سے چھیننے شروع کر دیے ہیں اخبار کے مطابق ہندو انتہا پسندوؤں کا کہنا ہے کہ گائےان کی ماں ہے اور وہ اپنی ماں کو زبح نہیں ہونے دینگے،ادھر مہاراشٹرا دہلی اور گجرا ت میں بھی بی جے پی کے کارکن مسلمانوں کو گائے زبح نہیں کرنے دے رہے ،مسلمانوں کے گڑھ اتر پردیش میں بھی گائے اور بیل چھینے جا رہے ہیں،بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان نلین کوہلی کا کہنا ہے کہ جو بھارت میں گائے زبح کرنا چاہتا ہے پہلے بھارت کا آئین پڑھےجو اس بات کی قطعی اجازت نہیں دیتا