ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیرمیں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، راولپنڈی اسلام آباد، مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی،دالبندین میں تینتالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کےمطابق سیلاب سے متاثرہ صوبہ پنجاب اور صوبہ سندھ کے بیشرعلاقوں میں آئندہ چند روز تک موسم خشک رہے گا۔آئندہ تین سے چار روز کے دوران ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم گرم مرطوب ہونے سے حبس رہے گا۔