بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوراناہم ملزم بابا لاڈلہ مارا گیا۔اس کے سر کی قیمت پچیس لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی
ذرائع کے مطابق ایرانی بارڈر کے قریب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی ،،، اس دوران گینگ وار ملزمان کے درمیان زبردست فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس میں لیاری گینگ وار کا سرغںہ بابا لاڈلہ ہلاک ہو گیا، ہلاک بابا لاڈلہ کی تصویر وقت نیوز نے حاصل کر لی ،، ذرائع کے مطابق لاش اور گاڑیوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحویل میں لے لیا،سیکرٹری داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ تقریباًچھے ماہ قبل بھی بابا لاڈلا کی ہلاکت کی خبر دی گئی تھی تاہم اب بھی بابا لاڈلا کی ہلاکت سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں،،بابا لاڈلہ لیاری سمیت کراچی بھر میں قتل ، اقدام قتل ، بھتہ خوری اور اغوا کی سو سے زائد ورداتوں میں ملوث تھا ،، بابا لاڈلہ کے سر کی قیمت پچیس لاکھ روپے مقرر تھی، اور وہ لیاری میں آپریشن کے بعد وہاں سے فرار ہو گیا تھا ، بابا لاڈلہ کافی عرصے سے کراچی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا، اور لیاری کے حالات خراب کرنے کا مرکزی کردار وہی مانا جاتا تھا