خوف ،دہشت ،سسپنس اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ سٹارر دی لاسٹ وچ ہنٹر کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا
کالڈر شیطانی قوتوں سے نبرد آزما ایک باہمت شخص ہے،،جو ان کے خاتمے کے انتہائی قریب پہنچ چکا ہے ،قبل اس کے کہ کالڈر اپنے مشن میں کامیاب ہو ،چڑیلوں کی طاقتور ملکہ اس پر قابو پا لیتی ہے ،ملکہ چڑیل کالڈر کو اس کی پیاری بیوی اور بچے سے علیحدہ کرتے ہوئے ہمیشہ کیلیے امر کر دیتی ہے ،کالڈر صدیوں سے زندہ ہے اور چڑیلوں کا خاتمہ اس کا مشن ہے ادھر ملکہ چڑیل واپس آ چکی ہے اور اس مرتبہ اس کا مشن ہے اس دنیا پر مکمل قبضہ اوربنی نوع انسان کا خاتمہ
کالڈر اور کالی قوتوں کے درمیان فیصلہ کن جنگ کا کیا نتیجہ نکلے گا یہ جاننے کیلیے آپ کو پندرہ اکتوبر تک انتظار کرنا ہوگا جب فلم پہلے دن ریلیز ہو گی