پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں واپسی کا فیصلہ کرلیا: شاہ محمود قریشی
بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنی پارٹی کے ارکان کا قومی اسمبلی میں واپسی کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ پیرکے روز عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ اسمبلی میں جانےسےپہلےپارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا۔شاہ محمود قریشی نے کہا قومی اسمبلی میں جاکر اپوزیشن کاکرداراداکریں گے جبکہ اسمبلی سے باہرجانے اورواپس آنےکامقصدتھا۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن رپورٹ نےالیکشن کمیشن کی کارکردگی پرسوال اٹھایا،پاکستان کو غیر جانبدار الیکشن کمیشن درکارہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایم کیوایم کے خود اپنے کارکن الطاف حسین کےبیانات پرحیران ہیں جبکہ سب نے الطاف حسین کےبیانات کیخلاف قراردادیں پیش کیں۔