گرینڈڈیموکریٹک الائنس نے تحریک انصاف کی مشروط حمایت کااعلان کردیا

رہنما جی ڈی اے غلام مرتضیٰ جتوئی کی رہاش گاہ پر منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان ایازلطیف پلیجو نے انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پپلز پارٹی کو جتوانے کے لئے ہر حربہ استعمال کرتے ہوئے سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتی کی گئی ،ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ اجلاس میں حکومت میں شامل ہونے کے حوالے سے پی ٹی آئی سے مذاکرات کریں گے، جبکہ جی ڈی اے نے حکومت میں شمولیت کے لئے تحفظات دور کرنے کی شرائط عائد کردی،پیر صدرالدین شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ دوہزار اٹھارہ کا الیکشن حیران کن ہے، سندھ میں پیپلزپارٹی کو جھوٹے مینڈیٹ پر حکمرانی دی گئی, گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا اگلا اجلاس چودہ اگست کے بعد ہوگا، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا،