الیکشن میں ہونیوالی دھاندلی کیخلاف وائٹ پیپرجاری کیاجائے گا۔ اب تو پی ٹی آئی اور اس کے اتحادی بھی کہہ رہے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے۔ قمرزمان کائرہ
لاہورمیں ٹکٹ ہولڈرزکےاجلاس سےخطاب کے بعدنیوز کانفرنس میں قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں ان کیخلاف کی گئیں۔ پی ٹی آئی نے کہیں وزارتیں تقسیم کیں اور کہیں نوٹ۔۔الیکشن ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑاتے ہوئےاربوں روپے خرچ کیے۔ اداروں کی سپورٹ کے باوجود لاڈلےکو سادہ اکثریت حاصل نہیں ہوسکی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے امیدواروں کو فارم 45 نہیں دیے گئے۔ پیپلزپارٹی کےٹکٹ ہولڈرزکی وفاداریاں تبدیل کرائی گئیں لیکن اس کے باوجودپیپلزپارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا عدلیہ کے فیصلوں سے قبل پیپلزپارٹی کا میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہیے۔ تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود پیپلزپارٹی کسی غیرجمہوری ہتھکنڈے کا حصہ نہیں بنے گی۔ عمران خان عوام سے کیے وعدے پورے نہ کرسکے تواپوزیشن اپناجمہوری حق اداکرےگی۔