راولپنڈی میں موسلادھاربارش جاری
راولپنڈی میں موسلادھاربارش جاری شہر میں اب تک111 ملی میٹرسےزائدبارش رکارڈ واسانےشہر میں رین ایمرجنسی نافذکردیایم ڈی واساراولپنڈی راجہ شوکت محمود کا مختلف علاقوں کا دورہراولپنڈی:نا لہ لئی میں پانی کابہاؤ 10 فٹ رکارڈ،واساکی ٹیمیں شہرکےنشیبی علاقوں سےپانی نکالنےمیں مصروفکمیٹی چوک انڈرپاس سےپانی کی نکاسی جاری:شہرمیں آج مزیدبارش کاامکان،راولپنڈی:نالالئی میں پانی کابہاؤ 10 فٹ رکارڈ،ترجمان واسا
راولپنڈی میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ہوگیا نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے پر واسا نے رین ایمرجنسی نافذ کردی۔ نالہ لئی میں بھی پانی کی سطح سولہ فٹ سے تجاوز کرگئی۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
راولپنڈی میں گزشتہ رات ہونیوالے موسلا دھار بارش نے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک دو سو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح سولہ فٹ سے تجاوز کر گئی جس کے باعث واسا حکام نے الرٹ جاری کر دیاریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نالہ لئی کے اطراف رہائش پذیر شہری اپنے بچوں کو نالے کی طرف نہ جانے دیں۔ ترجمان واسا نے نالہ لئی کے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔ شدید بارش کے باعث راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس سے شہری پریشان دکھائی دیئے۔ واسا کے ٹیمیں شہر کے نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔ ترجمان واسا کے مطابق بارش سے خانپور اور راول ڈیم میں پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔