ہ امریکہ کی جانب سے نئے ایٹمی مذاکرات کی بات کرنا اور ساتھ ہی دوبارہ پابندیاں عائد کرنا سمجھ سے بالاتر ہے: ایرانی صدر
ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے نئے ایٹمی مذاکرات کی بات کرنا اور ساتھ ہی دوبارہ پابندیاں عائد کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔’وہ ایرانی قوم کے خلاف نفسیاتی جنگ کرنا چاہتے ہیں اور عوام میں تفریق ڈالنا چاہتے ہیں۔‘
انھوں نے مزید کہا ’مذاکرات کے ساتھ پابندیاں سمجھ نہیں آتیں،، وہ ایران کے بچوں، مریضوں اور عوام پر پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔
صدر روحانی نے کہا کہ ایران ہمیشہ مذاکرات کے حق میں رہا ہے لیکن واشنگٹن کو پہلے یہ ثابت کرنا ہو گا کہ اس پر اعتبار کیا جا سکتا ہے کہ نہیں،، لیکن لگتا نہیں کہ امریکہ قابل اعتماد ہے،،
’روحانی نے کہا کہ اگر آپ چھرے سے وار کرتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو پہلے آپ کو اس چھرے کو ہٹانا ہو گا۔‘