سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال: نیب نے عمران خان کو 7 اگست کو طلب کرلیا
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزارت عظمیٰ کے لیے پارٹی کے نامزد امیدوار عمران خان آج پشاور میں نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔واضح رہے کہ نیب خیبر پختونخوا نے 3 اگست کو عمران خان کو صوبائی حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے الزام میں آج طلب کیا تھا۔سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال: نیب نے عمران خان کو 7 اگست کو طلب کرلیا
اس کیس کے سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور ایوی ایشن حکام سے بیانات پہلے ہی قلمبند کیے جاچکے ہیں۔
یاد رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے 2 فروری کو عمران خان کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا نوٹس لیا تھا۔