ملک بھرمیں مون سون بارشوں سےگرمی کازورٹوٹ گیا۔

ملک بھرمیں مون سون بارشوں کاسلسلہ جاری ہے، کل تک ملک کے مختلف حصوں میں بادل جم کے برسیں گے۔ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔مالاکنڈ، پشاور، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، میرپورخاص، بہاولپوراور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے، جبکہ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید مرطوب رہیگا۔ گزشتہ روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدیدمرطوب رہا۔ تاہم ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مظفرآباد، اسلام آباد مری اور بالاکوٹ میں ریکارڈ کی گئی۔