نئی خکومت میں کون ہوگا وفاقی و صوبائی وزیر نام سامنے آگئے۔

Aug 07, 2018 | 11:40

نئی حکومت بنے میں کچھ ہی دن رہ گئے ہیں۔ لیکن لوگوں کو ابھی تک وفاقی اور صوبائی وزراء کے نام تک نہیں پتہ چل سکے کہ تحریک انصاف کن کو اپنے وزراء کے طور پر سامنے لائے گی۔ لیکن کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پہلے ہی عمران خان کی کابینہ مختصر رکھنے کا اعلان کرچکی ہے،نئی کابینہ میں پا رٹی کے اہم ارکان کے ساتھ ق لیگ ، بی اے پی اور ایم کیو ایم کو بھی وزارتیں دی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا میں اسد عمر، پرویز خٹک، چوہدری محمد سرور، زرتاج گل، ڈاکٹر عارف علوی، فواد چوہدری، شیریں مزاری شامل ہیں،ان کے قلم دانوں کا فیصلہ بعد میں کیا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کی طرف سے طارق بشیر چیمہ وزارت کے امیدوار ہیں جبکہ بی اے پی اور ایم کیو ایم کے وفاقی وزاء کے نام تاحال سامنے نہیں آسکے ہیں،یہ طے ہے کہ ان دونوں جماعتوں سے 1،1 وزیر عمران خان کی کابینہ کا حصہ ہوگا۔ دوسری جانب پنجاب کے متوقع وزراء میں میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، اسلم اقبال، سبطین خان، عارف عباسی جبکہ مسلم لیگ ق کی طرف سے راجہ محمد بشارت مضبوط امیدوار ہیں۔

مزیدخبریں