اسلام آباد کی احتساب عدالت میںاسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔ تینوں نامزد شریک ملزمان سعید احمد،نعیم محموداور منصور رضا رضوی عدالت میں پیش ہوئے۔ استغاثہ کے گواہ فیصل شہزاد نے اپنا بیان قلمبند کروا دیا۔ گواہ فیصل شہزاد کا تعلق نجی بینک سے ہے۔ فیصل شہزاد کی جانب سے اکاؤنٹس اور چیک کی تفصلات عدالت میں پیش کی گئی۔ وکیل اسحاق ڈار قاضی مصباح کا کہنا تھا کہ یہ جو ٹرانزیکشن کی تفصیلات دی ہے کیا آپ نے خود تیار کی۔ گواہ نے بتایا کہ نہیں خود تیار نہیں کی
اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت پندرہ اگست تک ملتوی
عدالت نے استغاثہ کے مزید تین گواہوں کو طلب کر لیا۔ گواہوں میں محمد اشتیاق، عمر دراز اور قمر زمان شامل ہیں