امریکہ میں جج نے ملزم کو چپ کروانے کیلئے منہ پر ٹیپ لگوا دی۔
امریکا کی ایک عدالت میں جج نے ملزم کو چپ کروانے کیلئے منہ پر ٹیپ لگوا دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی ایک عدالت میں ایک ملزم کے بار بار مداخلت کرنے پر جج کو غصہ آگیا، جنہوں نے ملزم کو چپ کروانے کیلئے اس کے منہ پر ٹیپ لگوا دی۔اوہائیو میں عدالتی کارروائی کے دوران بار بار وارننگ کے باوجود ملزم مسلسل بولتا رہا ، جب جج کے منع کرنے کے باوجود ملزم چپ نہ ہوا تو جج نے غصے میں آکر اس کے منہ پر ٹیپ لگانے کا حکم دے دیا۔پولیس اہلکار جج کے حکم پر ملزم کے پاس آئے جنہوں نے ملزم کو دبوچ کر اس کے منہ پر ٹیپ لگا دیا، ملزم پھر بھی خاموش نہ ہوا اور ٹیپ کے باوجود بڑبڑاتا رہا۔