اقوام متحدہ کاایران کے ایٹمی معاہدے کی حمایت کااظہار

اقوام متحدہ نے امریکہ کی طرف سے ایران پرمعاہدے کے تحت اٹھائی گئی پابندیاںدوبارہ عائد کرنے کے عزم کے بعد ایران کے ایٹمی معاہدے کی حمایت کااظہارکیاہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان الحق نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز ایک سفارتی کامیابی کے طورپرمشترکہ جامع لائحہ عمل پرغور کررہے ہیں۔