فیس بک صارفین کیلئے ملازمت کے حصول کا فیچر متعارف

اس فیچر کی مدد سے فیس بک پیجز کو چلانے والے جاب پوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ امیدواروں کی سی ویز بھی موصول کر سکیں گے جبکہ امیدوار اپنی مطلوبہ پوسٹ پر فیس بک کی مدد سے اپلائی کرسکیں گے۔جابز کا یہ آپشن نیوزفیڈ پر بائیں جانب ایکسپلور کے سیکشن میں کہیں موجود ہوسکتا ہے جو ڈیسک ٹاپ سائٹ پر بائیں جانب ہو گا۔ اس نئے فیچر میں صارفین کے سامنے اپنے شہر یا قریبی علاقوں میں دستیاب ملازمتوں کے مواقع سامنے آئیں گے اور پیجز کے اشتہارات میں کسی ملازمت کو متعلقہ تفصیلات جیسے تنخواہ وغیرہ کے ساتھ شیئر کیا جائے گا، تو وہ نظر آئے گا۔
ہر اشتہار کے ساتھ اپلائی ناؤ کا بٹن بھی ہو گا، جس پر کلک کرنے پر آپ کے سامنے ایک پوپ اپ ونڈو میں آپ کا نام، فون نمبر، شہر کا نام اور ای میل ایڈریس آجائیں گے جبکہ ملازمت کا تجربہ، تعلیم وغیرہ بھی درج ہو گی اس کے علاوہ نئی جاب اوپننگ کے نوٹیفکیشن کی اجازت ہو گی۔